گزشتہ روز حلف اٹھانے والے ناصر حسین شاہ کو بلدیات کا قلمدان دیا گیا

گزشتہ روز حلف اٹھانے والے ناصر حسین شاہ کو بلدیات کا قلمدان دیا گیا

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے قلمدان میں تبدیلیوں کا نوٹیفیکیشن وزیر اعلیٰ سندھ کی اجازت کے بعد جاری کیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق قلمدان میں تبدیلیاں بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کی گئیں۔
سعید غنی سے بلدیات کا قلمدان واپس لے کر گزشتہ روز حلف اٹھانے والے ناصر حسین شاہ کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ سعید غنی کو محکمہ اطلاعات اور محکمہ محنت کا قلمدان دیا گیا ہے۔
سہیل انور سیال کو آبپاشی کی وزرات دی گئی ہے جبکہ ان کے پاس اینٹی کرپشن کا اضافی قلمدان بھی ہوگا۔
جام اکرام دھاریجو کو امدادِ باہمی اور صنعت و تجارت کی وزارت دی گئی، نثار کھوڑو کو صوبائی مشیر برائے محکمہ ورکس اینڈ سروسز بنایا گیا ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو مشیر برائے قانون، ماحول، موسمیاتی تبدیلی اور کوسٹل ڈویلپمنٹ بنادیا گیا ہے جبکہ وہ حکومت سندھ کے ترجمان کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
سید سردار شاہ سے محکمہ تعلیم کی وزرات واپسی لے لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی کی ایک اور رکن میں کورونا کی تصدیق

سندھ اسمبلی کی ایک اور رکن میں کورونا کی تصدیق

کراچی: نماز جمعہ کے وقفے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغاسراج درانی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے