اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں بھارت کی جانب سے مبقوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی آرٹیکل 370 کے خاتمے کے اعلان کا جائزہ لیا جائے گا
بھارت کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بات ہوگی جبکہ ممنوع کلسٹر بم کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان تازہ ترین صورت حال سمیت اپنے دورہ امریکا پر اظہار خیال کریں گے، آج ہونے والے اجلاس میں کشمیر سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس آج صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔