پاکستان آرٹیکل 370 ختم کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے

اسلام آباد:شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نےآرٹیکل 370 ختم کرکےایک گری ہوئی حرکت کی ہے

شہباز شریف نے کہا کہ مودی کا فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف بغاوت ہے، مودی نےگجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا تھا،ہمیں تقسیم کی لکیرکو ختم کرنا ہے اور اتحادکی بات کرنی ہے.

بھارت نے نہتے کشمیروں کو ایل او سی پر شہید اور  زخمی کیا، اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر قراردادیں منظورکیں، مگر  ایسا نہیں ہوا، آج ہمارےلیے امتحان کا وقت ہے، لازم ہے کہ کشمیریوں کےساتھ کھڑےہوں.

اگر ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے سوال اٹھے گا، ٹرمپ نےکہا تھا، میں ثالثی کے لیے تیارہوں، مودی نے خواہش ظاہر کی تھی، ٹرمپ نے جو پیش کش کی تھی، وہ ٹرمپ کارڈ تھا یا ٹریپ کارڈ تھا؟

آج اسلامی دنیا کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے، 50 مسلم ممالک کے پاس بلیک اور وائٹ گولڈ دونوں ہیں، فلسطین میں ظلم وستم ہوا، لیکن مسلم دنیا خاموش رہی، کیا مسلم دنیا مقبوضہ کشمیرمیں بھی ظلم پرخاموش رہے گی، نریندر مودی مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ہندؤں کو آباد کرنا چاہتا ہے.

میں نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں

عالمی برادری کو نہتے کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے، سعودی عرب اور ترکی سے اپیل ہے، بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، برطانیہ پاکستان کا دوست ہے برطانیہ کشمیریوں کا ساتھ دے.

 

یہ بھی پڑھیں

ایس او پیز پر عمل اور احتیاط کریں ، آپ محفوظ رہیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا جانے والا نہیں، ویکسین کی تیاری تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے