بھارت جان لے آزادی پر قدغن نہیں لگایا جاسکتا

اسلام آباد: صدرپاکستان نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی

صدر مملکت عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت جان لے کہ عوام کی آزادی غصب نہیں کی جاسکتی،  عوام کی آزادی پر قدغن نہیں لگایا جاسکتا۔

صدر نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کو عالمی معیار کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کریں گے، پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور محنتی ہیں۔ ہم اقوام عالم میں علم کی بنیاد پر نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کاکوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا ، بھارتی حکومت کافیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کیلئےناقابل قبول ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

دنیا نے گزشتہ سال فروری میں بھارتی جارحیت کا مظاہرہ دیکھا

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایل او سی پر حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے