پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی اقدام کو انسانی حقوق کونسل میں چیلنج کر دیا

جنیوا: پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اقدام انسانی حقوق کے یو این کونسل میں چیلنج کر دیا۔

بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے

پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار داد کی روح کے منافی ہے، بھار ت کا یک طرفہ فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا کہنا ہے کہ بھارتی فیصلے سے بر صغیر کے لیے تباہ کن نتائج رونما ہوں گے، ہم ہر فورم پر اس بھارتی فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی صدر نے آج باقاعدہ طور پر خصوصی شق ختم کرنے کے بل پر دستخط کیے۔

بھارتی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی ایک کے سوا تمام شقیں ختم کی گئی ہیں، اب غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

خیال رہے آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر کو خصوصی درجہ دیتے ہوئے کشمیر کو بھارتی آئین کا پابند نہیں کرتا، مقبوضہ کشمیر جدا گانہ علاقہ ہے، جسے اپنا آئین اختیار کرنے کا حق حاصل ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے