وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان اسٹیل مل کی بحالی سے متعلق جائزہ اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان اسٹیل مل کی بحالی سے متعلق جائزہ اجلاس

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داؤد اور سیکریٹری وزارت صنعت و سیکریٹری نجکاری نے بھی شرکت کی

وزیراعظم کو اسٹیل ملزکی صورتحال اور بندش کی وجہ سے نقصانات سمیت مل کی بحالی کیلئے موجودہ حکومت کے فیصلوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسٹیل مل 2008 تک منافع بخش ادارہ تھا جو 2009 میں نقصانات کا شکار ہوئی، جون 2015 میں اسٹیل ملز کو مکمل طور پر بند کردیا گیا، تنخواہوں کی ادائیگیوں کی مد میں 37کروڑ ماہانہ اخراجات ہو رہے ہیں، اب تک اسٹیل مل کے ذمہ واجبات 217 ارب تک پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اسٹیل مل کو نقصانات سے بچانا اور اس کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایک منافع بخش ادارے کی تباہی ماضی کی بد انتظامی اورغفلت کی واضح مثال ہے۔
اسٹیل مل کی بحالی کی کوششیں تیزکرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی کی ایک اور رکن میں کورونا کی تصدیق

سندھ اسمبلی کی ایک اور رکن میں کورونا کی تصدیق

کراچی: نماز جمعہ کے وقفے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغاسراج درانی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے