قاہرہ کے معروف تحریر اسکوائر کے قریب گاڑیوں کے تصادم میں 30 افراد زخمی

قاہرہ کے معروف تحریر اسکوائر کے قریب گاڑیوں کے تصادم میں 30 افراد زخمی

مصر: مصر کی وزارت صحت کے مطابق قاہرہ کے معروف تحریر اسکوائر کے قریب گاڑیوں کے تصادم میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے

مصری وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ادارہ کینسر کے باہر ایک گاڑی نے دیگر تین گاڑیوں کو ٹکر ماری جس سے زوردار دھماکا ہوا۔
دھماکے سے ہسپتال میں آگ لگ گئی جہاں سے 54 مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ہسپتال میں لگی آگ پر بعد ازاں قابو پالیا گیا تاہم آتشزدگی سے عمارت کو نقصان پہنچا۔
وزارت صحت کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں ہسپتال کا عملہ یا مریض شامل ہیں یا نہیں۔
ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گاڑیوں کے تصادم میں اتنا زوردار دھماکا کیسے ہوا۔
ہسپتال کی دوسری طرف واقع بینک کے سیکیورٹی افسر عبدالرحمٰن محمد کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے زوردار دھماکا سنا جس سے بینک کا سامنے والا شیشہ ٹکرے ٹکرے ہو گیا۔
دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے