منصوبہ کب مکمل ہوگا؟ اور اب تک کتنے پیسے خرچ ہوچکے ہیں

منصوبہ کب مکمل ہوگا؟ اور اب تک کتنے پیسے خرچ ہوچکے ہیں

اسلام آباد: قائم مقام چیف جسٹس نے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ منصوبہ کب مکمل ہوگا؟ اور اب تک کتنے پیسے خرچ ہوچکے ہیں

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے آگاہ کیا کہ منصوبے پر اب تک 169 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں جس پر جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ منصوبے میں تاخیر سے لاگت بڑھ رہی ہے، کیا اضافی لاگت آپ ادا کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ہر حال میں منصوبہ مکمل کروائی گی۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ یہ منصوبہ گزشتہ حکومت نے شروع کیا تھا جو اکتوبر 2018 میں مکمل ہونا تھا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراجکٹ ڈائریکٹر سبطین فضل حلیم سے کام جاری رکھوانے یا ان کا متبادل لانے کا کہا تھا کیونکہ وہ شروع سے منصوبے کو دیکھ رہے ہیں۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سبطین فضل حلیم کو توسیع دینے کے لیے سفارش کر دی گئی ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ سبطین صاحب، کب تک ٹرین چل جائے گی، نومبر تک ٹرین چلانے کا بتایا گیا تھا۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر نے آزمائشی ٹرین چلانے سمیت دیگر تکنیکی جانچ کے لیے جنوری 2020 تک کا وقت دینے کی استدعا کی جسے منظور کر لیا گیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اورنج لائن منصوبے کی نگرانی اب خود کرے گی۔
کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا نے گزشتہ سال فروری میں بھارتی جارحیت کا مظاہرہ دیکھا

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایل او سی پر حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے