نجی مصروفیت کی وجہ سے چھ اگست کو پیش نہیں ہو سکتا

نجی مصروفیت کی وجہ سے چھ اگست کو پیش نہیں ہو سکتا

لاہور: یوتھ فیسٹیول کرپشن اسکینڈل سے متعلق تحقیقات میں ن لیگ کے رہنماء رانا مشہود نے چھ اگست کو نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی

وکلاء کا کہنا تھا کہ رانا مشہود احمد ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے، سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے ہیں، وہ چار سال سے نیب لاہور میں پیش ہو رہے ہیں، 2017 میں نیب نے رانا مشہود کو کلیئر قرار دیا تھا، ان کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
رانا مشہود کےخلاف پنجاب اسپورٹس فیسٹیول میں غیرقانونی ٹھیکے دلوانے کےالزام میں تحقیقات چل رہی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو رانا مشہود کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا تھا اور نام بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے پر وزارت داخلہ سے بھی جواب طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے