مفاہمتی یادداشت کے کسی ایک مطالبے پر تاحال مکمل عمدرآمد نہیں کیا گیا

مفاہمتی یادداشت کے کسی ایک مطالبے پر تاحال مکمل عمدرآمد نہیں کیا گیا

کراچی: روایتی حریفوں کے اس قریبی تعلق کو ایک سال مکمل ہوگیا نہ تحریک انصاف کی زہرہ شاہد قتل پر الزام تراشیاں آڑے آئیں، نہ حالیہ انتخابات میں متحدہ کے تحفظات، دونوں فریقین نے پہلے قمری اور پھر شمسی سال ہنستے کھیلتے گزار لیا

ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ ان کا یہ اتحاد صرف اور صرف "عوام کے وسیع تر مفاد” میں ہے۔ بالخصوص اس سے کراچی والوں کا "فیضیاب” ہونا مقصود تھا۔
یہ یادداشت 9 نکات پر مشتمل تھی۔ جس میں،
کراچی میں مردم شماری پر تحفظات سے متعلق قومی اسمبلی کی قرارداد پر عمل درآمد
کراچی کی بلدیاتی حکومت کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر متحدہ کی درخواست کی حمایت
کراچی آپریشن کا ازسرنو جائزہ
حکومتی عہدوں پر شفاف تقرریاں
1998 میں محصولِ چنگی نظام کے خاتمے کے بعد شہروں کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ
شہری حکومت کو وفاق سے فی الفور فنڈز کی فراہمی
پولیس اصلاحات
حیدرآباد میں یونیورسٹی کا قیام
انتخابی حلقوں میں الیکشن آڈٹ
365 دنوں میں دونوں اتحادیوں کی نصف درجن بیٹھکوں کے باوجود مفاہمتی یادداشت کے کسی ایک مطالبے پر تاحال مکمل عمدرآمد نہیں کیا گیا۔
ماضی میں بات بات پر حکومت سے روٹھ جانے والی ایم کیوایم پاکستان نے اس بار یہ روایت بھی توڑ ڈالی اور ہر مشکل گھڑی میں بلاترددتحریک انصاف کی آواز پر لبیک کہا۔ ایوان زیریں میں عمران خان کے بطور وزیراعظم انتخاب سے لے کر ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد تک متحدہ نے اپنی حمایت کا وزن پی ٹی آئی کے پلڑے میں ڈالا۔
لیکن اگلا سال بلدیاتی انتخابات کا سال ہے، کیا کراچی کی کنجی حاصل کرنے کے لیے دونوں جماعتیں بہت جلد ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگی؟ یا پھر وفاق میں مفاہمت کرنے والے شہر میں بھی مصالحت کا راستہ ڈھونڈ لیں گے؟
فی الحال اس بات کے امکانات کم ہیں۔ کیونکہ دو ہفتے میں کراچی کو کچرے سے صاف کرنے کا علی زیدی کا دعویٰ ہو یا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے عالمگیر خان کا سیوریج کا پانی پھینکنا، تحریک انصاف شہر میں بلدیاتی انتخابات کی غیراعلانیہ مہم کا آغاز کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلفی ایک نیا نشہ بن چکی ہے

لوگ اپنی انفرادیت ظاہر کرنے اور دوسروں کو متاثر کرنے کےلیے اپنی جان پر کھیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے