پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) آفس میں کراچی صاف کریں مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد

پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) آفس میں کراچی صاف کریں مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد

کراچی: اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے جن میں آفتاب صدیقی، صائمہ ندیم، غزالہ صدف، خرم شیر زمان، عمران شاہ، راجہ اظہر، شہزاد قریشی اور عباس جعفری شامل ہیں

وفاقی حکومت کی کلین کراچی مہم کا ابتدائی خاکہ تیار کرلیا گیا۔ اجلاس میں اس امکان پر بھی غور کیا گیا کہ کلین کراچی مہم کا دورانیہ 2 ہفتے سے بڑھا دیا جائے۔ مہم کے پہلے مرحلے میں 6 اضلاع میں بڑے نالوں کی صفائی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں شاہراہوں اور گلیوں سے کچرا اٹھایا جائے گا۔
کچرا اٹھانے کے فیز میں ڈمپنگ یارڈ خالی کرنا اور اسکولز و پارکس کے اطراف سے کچرا اٹھانا شامل ہے۔ مہم میں حصہ لینے والے وفاقی و بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کا بھی اجلاس ہوگا۔ تحریک انصاف ارکان قومی و صوبائی اسمبلی حلقوں میں صفائی کا پلان پیش کریں گے۔ کاروباری و صنعتی اداروں، تنظیموں اور کارپوریٹ سیکٹر کا الگ اجلاس ہوگا۔ وفاقی وزیر علی زیدی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی اجلاس کریں گے۔
وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں 2 ہفتے کی صفائی مہم کا آغاز کل سے ہوگا، کلین کراچی مہم کی نگرانی وفاقی وزیر علی زیدی کریں گے۔ مہم میں 10 ہزار سے زائد رضا کار، سیاسی کارکن اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔ وفاقی حکومت کی کلین کراچی مہم کے لیے قومی خزانے سے فنڈز نہیں لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے