بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کوخوشحال ملک بنانا ہے

بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کوخوشحال ملک بنانا ہے

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نوجوانوں کو بزنس کی طرف لانا ہے، بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کوخوشحال ملک بنانا ہے

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جامعات میں وائس چانسلر سیاسی نہیں میرٹ پر لگانے ہیں، میرٹ کو ترجیح دی جائے گی، سفارشوں کونہیں مانیں گے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کو بنانے کے لیے جامعات کوبھی ساتھ دینا ہوگا۔
دولت اور جائیدادیں رکھنے والوں کو تاریخ نے کبھی یاد نہیں رکھا ہے، انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے، ملک کی خاطر اپنے بچوں کو چھوڑ کر وطن آیا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلو شپ پروگرام سے نوکریاں ملنا احسن اقدام ہے، نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، ہزاروں بچے ڈگریاں لے کر بھی بے روزگار رہتے ہیں،

یہ بھی پڑھیں

سندھ حکومت کے نکمے پن کی وجہ سے سندھ کو آٹا بحران کا سامنا کرنا پڑا

سندھ حکومت کے نکمے پن کی وجہ سے سندھ کو آٹا بحران کا سامنا کرنا پڑا

لاہور: وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے مشترکہ نیوز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے