عمران خان نےحلف اٹھاتے ہی پاکستان کے پسےطبقے کی بات کی

عمران خان نےحلف اٹھاتے ہی پاکستان کے پسےطبقے کی بات کی

فیصل آباد: وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے فرخ حبیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عمران خان نےحلف اٹھاتے ہی پاکستان کے پسےطبقے کی بات کی، اس وقت ریاست ماں کےجیسا کردار ادا کر رہی ہے

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری نے کہا مریم نواز نیب سےکہتی ہیں پیسہ کہاں سےآیا یہ دادا سے پوچھو، نواز شریف جیل میں بیٹھ کر نیلسن منڈیلا بننا چاہتے تھے، اب تو چوروں سے لوٹا مال واپس لیا جا رہا ہے، پانامہ رانی آج کل جلسیاں اور کانر میٹنگز کر رہی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کی شیروانی سلواکر بیٹھے تھے، بزنجو کونواز شریف، فضل الرحمان اورزرداری سے پوچھنا چاہیے، نوازشریف ،فضل الرحمان ،زرداری نے اوپرچڑھا کر سیڑھی کھینچ لی۔
بہت سارے لوگوں کوجیل جاتا دیکھ رہاہوں، ہو سکتا ہے نارووال ایکسپریس کو بھی جیل جانا پڑے، دیکھتے ہیں کب رانا ثنااللہ کیس کا فیصلہ ہوتاہے پھر فیصل آباد والے نیا الیکشن دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایس او پیز پر عمل اور احتیاط کریں ، آپ محفوظ رہیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا جانے والا نہیں، ویکسین کی تیاری تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے