9 نومبر کو بھارت سے پہلا جتھہ اس ویزا فری راہداری کے راستے پاکستان آئے گا

9 نومبر کو بھارت سے پہلا جتھہ اس ویزا فری راہداری کے راستے پاکستان آئے گا

لاہور: پاکستان نے اپنی حدود میں کوریڈورکا 90 فیصد کام مکمل کرلیا ہے اور اگست کے وسط میں رنگ وروغن کا کام شروع ہوجائے گا

کرتارپور کے گرنتھی سردار گوبند سنگھ نے بتایا کہ دنیا بھرمیں بسنے والے سکھ اس سال 2 خوشیاں منانے جارہے ہیں، ایک تو گورو نانک دیو جی کا 550 واں پرکاش پرب اور دوسرا کرتارپور راہداری کی تعمیر۔
سردار گوبند سنگھ نے تصدیق کی کہ 9 نومبر کو بھارت سے پہلا جتھہ اس ویزا فری راہداری کے راستے پاکستان آئے گا تاہم انہوں نے جتھے کے شرکا کی تعداد نہیں بتائی ہے۔
منصوبے پر کام کرنے والے سائیٹ انجینئر علیم اکرم نے بتایا کہ یہاں بنائی گئی مختلف عمارتوں میں الیکٹرک ورک مکمل ہوگیا ہے اور فرش پر ٹائلیں اور ماربل لگایا جارہا ہے۔ میوزیم، لائبریری، لنگرہال، مہمان خانہ اور صنوبر کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، کورٹ یارڈ میں 16 آرسی سی پینل ہیں جہاں اب سفید ماربل لگنا شروع ہوگیا ہے۔ مرکزی سڑک بھی مکمل ہوگئی ہے۔ عمارت میں آئندہ دوہفتوں کے دوران رنگ و روغن شروع ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

احتساب بیورو نے ایک مرتبہ پھر شہباز شریف کو طلب کرلیا

لاہور : نیب نے شہباز شریف کومنی لانڈرگ کیس میں ایک مرتبہ پھر 2 جون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے