نیب نے حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا

نیب نے حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا

لاہور: حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ احتسا ب عدالت کے اطراف راستوں کو خارداد تاریں اور کنٹینرز لگا کر بند کردیاگیا

حمزہ شہباز کےجسمانی ریمانڈ میں 15 دن کی توسیع کی استدعا کی ، وکیل نیب نے بتایا بے نامی کمپنیوں کے ذریعے جائیداد خریدی گئی جس پر عدالت نے استفسار کیا کیاجعلی ٹی ٹیز کے حوالے سے تفتیش مکمل ہو گئی۔
وکیل نیب کا کہنا تھا کہ جعلی ٹی ٹیز کے ذریعےحمزہ شہباز کے اہلخانہ نے جائیدادیں خریدیں، ڈھائی کروڑکی رقم حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، بعد ازاں کاروبار میں نقصان کےباعث کام بند کر دیا گیا، اراضی بعد میں رمضان شوگر مل نے خرید لی، اراضی کے تحقیقات کی جا رہی ہے کہ کتنی اور کس کی ملکیت ہے۔
وکیل حمزہ شہباز نے کہا نیب حکام عدالت میں غلط بیانی سے کام لے رہےہیں ، عدالت مزید جسمانی ریمانڈ نہ دے ۔
احتساب عدالت نےحمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 7دن کی توسیع کر‌دی اور 10 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں

یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے مزید 4 افراد کی شناخت کر لی

یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے مزید 4 افراد کی شناخت کر لی

لاہور: چاروں افراد کی شناخت دانتوں کے علاج کے ریکارڈ کی مدد سے کی گئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے