سینیٹ میں جمعرات کو جو کچھ ہوا اس سے آئین بنانے والوں کی روح تڑپی ہوگی

سینیٹ میں جمعرات کو جو کچھ ہوا اس سے آئین بنانے والوں کی روح تڑپی ہوگی

کراچی: سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر اس عہدے کے لیے نامزد امیدوار میر حاصل خان بزنجو نے یہ گفتگو کراچی میں ایک روز قیام کے بعد اسلام آباد واپس جاتے ہوئے کی

سینیٹ میں جمعرات کو جو کچھ ہوا اس سے آئین بنانے والوں کی روح تڑپی ہوگی کہ اور وہ سوچ رہے ہوں گے کہ کیا انہوں نے آئین اس طرح استعمال کیے جانے کے لیے بنایا تھا‘۔
صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد اس وقت ناکام ہوگئی تھی جب اپوزیشن کے 14 اراکین سینیٹ نے پارٹی قیادت کو دھوکہ دیتے ہوئے اپنی ہی لائی گئی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا یا جان بوجھ کر اسے ضائع کیا۔
انہیں علم تھا کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکامی سے دوچار کرنے کے لیے پیسے اور دباؤ کا استعمال کیا جائے گا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہارس ٹریڈنگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی روایت ہے، گزشتہ برس پنجاب اور وفاقی حکومت کی تشکیل کے وقت جہانگیر ترین کا جہاز اسی طرح اڑ رہا تھا جس طرح صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت اڑا‘۔
نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن، چیئرمین سینیٹ کے خلاف ایک اور تحریک عدم اعتماد لا سکتی ہے لیکن اس قسم کا کوئی بھی فیصلہ آئندہ چند روز میں ہونے والی کثیرالجماعتی کانفرنس میں لیا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، ایئرٹریفک کنٹرولر شامل تفتیش

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ڈیوٹی پر موجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے