اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ مل کر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا وقار ایک بار پھرمجروح کیا گیا تاہم یہ صرف اپوزیشن کا نقصان نہیں

صدر (ن) لیگ شہبازشریف کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات تلاش کریں گے،ضمیر فروشی کرنے والے ارکان کو تلاش کریں گے اور کارروائی ہوگی۔

اسلام آباد میں (ن) لیگ کے سینیٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی وجوہات پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں شہباز شریف نے پارٹی لائن سے انحراف کرنے والے سینیٹرز پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ سینیٹرز نے حکومت کے ساتھ مل کر سینیٹ اور اپنا وقار تباہ کیا ہے، تمام اپوزیشن کے ساتھ مل کر اس معاملے پر لائحہ عمل تیار کریں گے جب کہ 14سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی اور تحریک کو ناکام بنایا

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

اسلام آباد: چیرمین سینٹ کی جانب سے جلد ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بطور سینٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے