میری حمایت میں پوری انڈسٹری باہرآئی میں شکر گزار ہوں

کراچی:سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ماں کا کردار کرچکی اب نانی دادی کا کردار کرنا چاہتی ہوں

فردوس جمال کے ماہرہ خان کے بارے میں تبصرے نے سوشل میڈیا پر آگ لگائی ہوئی ہے۔ ماہرہ اور فردوس جمال کا تنازع شدت اختیار کرتاجارہا ہے۔

ماہرہ نے کہا کہ ماں کا کردار تو میں ڈراما سیریل’’ہمسفر‘‘میں نبھاچکی ہوں اور آگے بھی اگر موقع ملا تو نبھاؤں گی

اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ماں کا کردار پہلے ہی کرچکی ہیں اور اب تو وہ نانی، دادی بلکہ پرنانی کے کردار ادا کرناچاہتی ہیں۔ میں تو اس انڈسٹری میں اتنا کام کرنا چاہتی ہوں کہ نانی، دادی اور پرنانی کے کردار اداکرسکوں۔

ماہرہ نے کہا کہ میں اس طرح کے موضوعات پر کچھ بھی کہنے کے بجائے خاموشی اختیار کرنا پسند کرتی ہوں لیکن میں ایک بات کہنا چاہتی ہوں کہ میری حمایت میں جس طرح پوری انڈسٹری باہر آئی میں اس کے لیے شکر گزار ہوں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے