ثانیہ مرزا پھر ٹینس کورٹ میں اترنے کو تیار

ممبئی: ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا آئندہ برس جنوری سے ایک بار پھر ٹینس کورٹ میں اترنے کو تیار ہیں

بھارتی پلیئر ٹینس کورٹ میں اترنے کیلیے روزانہ 4 گھنٹے ٹریننگ کرتی ہیں 26 کلو تک وزن کم کرچکی ہیں۔

ثانیہ نے کہا میں صرف اس لیے کورٹ میں واپس آنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے کھیل سے پیار ہے۔ انھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کو بھی اپنا مقصد قرار دیا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں پہلے ہی سب کچھ حاصل کرچکیں، اب دوسری اننگز میں کچھ ثابت نہیں کرنا چاہتی، اس دوران وہ جو بھی کامیابیاں حاصل کریں گی وہ ان کیلیے بونس ہوگا۔

ثانیہ مرزا 6 ڈبلز گرینڈ سلم جیت چکیں ان میں سے 3 مکسڈ تھے، انھیں ڈبلز رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے تین رکنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے