میں اس جیسی احمقانہ جنگ سے نکلنا چاہتا ہوں جس میں ہمیں کبھی شامل ہونا ہی نہیں چاہیے تھا

میں اس جیسی احمقانہ جنگ سے نکلنا چاہتا ہوں جس میں ہمیں کبھی شامل ہونا ہی نہیں چاہیے تھا

واشنگٹن: امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ‘میرے قریبی ساتھی طالبان سے مذاکرات میں مشغول ہیں اور امید ہے کہ ایسا معاہدہ سامنے آئے گا جس سے جنگ زدہ ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلا ہوسکے گا

گزشتہ روز طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امریکا اور طالبان 8 ماہ کے مذاکرات کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدے سے افغانستان میں بیرونی افواج کی موجودگی کا خاتمہ ہوگا تاہم انہوں نے فوری جنگ بندی کے امکانات مسترد کردیے۔
دوحہ میں طالبان کے دفتر سے بذریعہ ٹیلی فون صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘مذاکرات کرنے والے تمام بڑے مسائل پر معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں’۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کرکے گفتگو جس میں دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے پر تیز تر اقدامات پر رضامندی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

چینی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کو قتل کرنے والے شہری کو سزائے موت سنادی

چینی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کو قتل کرنے والے شہری کو سزائے موت سنادی

بیجنگ: عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کہ کونگ کو ایک بالغ شخص ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے