پورے کراچی کو دو ہفتوں میں کچرے سے پاک کرنےکا عہد

پورے کراچی کو دو ہفتوں میں کچرے سے پاک کرنےکا عہد

کراچی: اپنا ہر ممکن تعاون اور بھرپور حمایت کی ہے تاکہ وفاقی حکومت کی کراچی میں صفائی ستھرائی، انفرااسٹرکچر، پانی کی قلت، سیوریج کی ابتر صورت حال اور بجلی کے بار بار تعطل کو بہتر بنانے کی جدوجہد کو کارگر بنایا جاسکے

چیئرمین بی ایم جی اور صدر کے سی سی آئی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کراچی چیمبر کی تاجروصنعتکار برادری حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم کراچی میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے تمام اقدامات میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
چیئرمین و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی ) سراج قاسم تیلی اور صدر کے سی سی آئی جنید اسماعیل ماکڈا نے وفاقی وزیربرائے بحری اُمور علی حیدر زیدی کی جانب سے پورے کراچی کو دو ہفتوں میں کچرے سے پاک کرنے کے عہد کا خیرمقدم
کراچی کو ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے کے دوران نظرانداز کرنے کی وجہ سے کراچی والوں کی مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور یہی صورتحال کراچی میں مون سون کی پہلی بار ش کے دوران دیکھنے میں آئی جہاں شہریوں کو بجلی کے بار بار تعطل، گلیوں میں گندے پانی، نکاسی آب کا نہ ہونا اور صفائی ستھرائی کی انتہائی خراب صورتحال کاسامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کےسندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے