قومی کرکٹر عماد وسیم لندن سے دلہنیا لائیں گے

قومی کرکٹر عماد وسیم لندن سے دلہنیا لائیں گے

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم لندن سے دلہنیا لائیں گے ان کی شادی کے کارڈ بھی منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی شادی غیرملکی دلہنیا لے کر آرہے ہیں، عماد کی شادی والدین کی مرضی سے ہورہی ہے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

عماد وسیم کی دلہن ثانیہ اشفاق بزنس گریجویٹ ہیں، ثانیہ شادی کے بعد عماد وسیم کے ساتھ اسلام آباد میں رہائش اختیار کریں گی۔

آل راؤنڈر عماد وسیم کا نکاح 24 اگست اور رخصتی 26 اگست کو ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں قومی کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔

عماد وسیم کاؤنٹی کرکٹ میں ناتنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں وہ لیگ سے چھٹیاں لے کر شادی کے بعد ناٹنگھم شائر کی ٹیم کو دوبارہ جوائن کریں گے۔

کرکٹر عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے لندن میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حسن علی کی شادی کی خبریں منظرعام پر آٗئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ عماد وسیم بھارتی لڑکی شامعہ آرزو سے شادی کررہے ہیں۔

بعدازاں حسن علی نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ مداح جاننے کے لیے بے چین ہیں میں دو دن میں تمام تفصیلات سے آگاہ کردوں گا۔

شعیب ملک اور محمد حفیظ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے