ماہرہ پاکستان کی اسٹار ہیں کوئی بھی بیان ان کی شہرت نہیں چھین سکتا

فردوس جمال کے بیان نے پاکستان شوبزانڈسٹری میں طوفان مچادیا، فنکاروں نے فردوس جمال کے بیان کی مذمت کی۔

اداکار شان نے فردوس جمال کے بیان پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکار شان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فردوس صاحب نے ماہرہ خان کے بارے میں جو کچھ بھی کہا اسے سن کر افسوس ہوا۔ لیکن ٹوئٹر پر لوگ فردوس صاحب کے بارے میں جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اسے دیکھ کر بھی افسوس ہورہا ہے۔


فردوس صاحب نے اپنے آخری انٹرویو کے علاوہ اس انڈسٹری کو بہت کچھ دیا بھی ہے۔


ماہرہ خان پاکستان کی اسٹار ہیں اور کوئی بھی بیان ان سے ان کی شہرت نہیں چھین سکتا جب کہ فردوس صاحب ہماری انڈسٹری کے لیجنڈ ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے