شعیب ملک اور محمد حفیظ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے پراتفا ق کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایم ڈی وسیم خان نے کی۔

اجلاس میں محمد حفیظ، شعیب ملک کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے کھلاڑیوں کی مراعات کا جائزہ لیا،کمیٹی حتمی فہرست سے قبل کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، کسی بھی سابق کپتان کی اے کیٹگری میں شمولیت کی شرط ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چیف سلیکٹر کی تعیناتی کے بعد کمیٹی کھلاڑیوں ناموں پر مشاورت کرے گی۔ کمیٹی کے اجلاس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کا دورہ اجلاس ہوگا، تینوں فارمیٹس کی ٹیموں کے کپتانوں کو اے کیٹگری میں شامل کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

سابق کپتان ثناء میر نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سابق کپتان ثناء میر نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ثنا ء میر نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز اور گرین جرسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے