انضمام الحق کا پی سی بی کے ساتھ وابستگی کا اختتام

لاہور: تلخ یادوں کے ساتھ سابق کپتان چیف سلیکٹرانضمام الحق کا دورختم

انضمام الحق کے معاہدے کی مدت گزشتہ روز مکمل ہوئی، انضمام کی عملی طور پر پی سی بی کے ساتھ وابستگی ختم ہوگئی

انضمام الحق کو اپریل 2016میں چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا، انضمام نے کمان سنبھالی تو کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیسٹ ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بنی بعدازاں زوال آمادہ ہوئی کہ ساتویں پوزیشن تک جا پہنچی

ان کے دور میں سب سے بڑی کامیابی چیمپئنز ٹرافی کی صورت میں حاصل ہوئی، پاکستان نے 28ٹیسٹ کھیلے، 10جیتے اور 17میں مات ہوئی، گرین شرٹس نے ون ڈے کرکٹ میں  68 میچز میں سے 32جیتے اور 34میں ناکامی ہوئی، 2 بے نتیجہ رہے ، ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس نے 37میچز میں سے 30جیتے اور 7میں ناکامی ہوئی۔

پاکستان ٹیم اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے، ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس نے تیسری سے نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمایا

سابق کپتان نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے 17جولائی کو ہی معاہدے میں توسیع نہ لینے کا اعلان کردیا تھا۔ انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر دور کا تلخ یادوں کے ساتھ اختتام ہوگیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سالانہ بنیاد پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے