فردوس جمال اور ماہرہ کے تنازع میں شان بھی کود پڑے

فردوس جمال اور ماہرہ کے تنازع میں شان بھی کود پڑے

کراچی:

اداکار شان نے پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے بارے میں سینئر اداکار فردوس جمال کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے چند روز قبل ایک شو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں  کہا تھا کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے انہیں اب ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار ادا کرنے چاہئیں۔

فردوس جمال کے اس بیان نے پاکستان شوبزانڈسٹری میں طوفان مچادیا اوربہت سے فنکاروں نے فردوس جمال کے بیان کی مذمت کی۔اداکار شان نے بھی اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے فردوس جمال کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکار شان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فردوس صاحب نے ماہرہ خان کے بارے میں جو کچھ بھی کہا اسے سن کر افسوس ہوا۔ لیکن ٹوئٹر پر لوگ فردوس صاحب کے بارے میں جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اسے دیکھ کر بھی افسوس ہورہا ہے۔ فردوس صاحب نے اپنے آخری انٹرویو کے علاوہ اس انڈسٹری کو بہت کچھ دیا بھی ہے۔ ماہرہ خان پاکستان کی اسٹار ہیں اور کوئی بھی بیان ان سے ان کی شہرت نہیں چھین سکتا جب کہ فردوس صاحب ہماری انڈسٹری کے لیجنڈ ہیں۔

واضح رہے کہ فردوس جمال نے اداکار فیصل قریشی کے شومیں کہا تھا کہ کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔ ماہرہ خان ماڈل تو ہوسکتی ہیں لیکن نہ وہ اچھی اداکارہ ہیں اور نہ اچھی ہیروئن۔

اچھا اسکرپٹ ملا تو ضرور فلموں میں کام کروں گی

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے