ڈائریکٹریٹ جنرل انسداد بے نامی کارروائی (ڈی جی - اے بی آئی) ‘ کے قیام کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری

ڈائریکٹریٹ جنرل انسداد بے نامی کارروائی (ڈی جی – اے بی آئی) ‘ کے قیام کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ڈائریکٹریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹیگیشن (ڈی جی – آئی آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عاصم احمد کو نئے شعبے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے

 

ملک میں بے نامی جائیداد اور اکاؤنٹس کی لعنت سے لڑنے کے لیے حکومت نے بے نامی لین دین ایکٹ 2017 کو لاگو کیا تھا، جو اس وقت غیر فعال ہے۔
ملک میں بڑھتے ہوئے بے نامی اکاؤنٹس اور ان کی لین دین کی وجہ سے ایف بی آر کے اس نئے شعبے کے قیام کی ضرورت کو محسوص کیا گیا ہے۔
بے نامی اکاؤنٹس اور جائیداد کی وجہ سے اصل مالک کے بارے میں علم نہیں ہو سکتا جس کی وجہ سے انسداد بدعنوانی کے تمام ادارے ملزمان کو پکڑنے سے قاصر رہے ہیں۔
ایف بی آر کے لیے یہ شعبہ 2 اہم کام کرے گا جن میں ایک آزادانہ طور پر تحقیقات جبکہ دوسرا کسی بھی طرح کی انتظامی مدد شامل ہوگی۔
انسداد بے نامی ایکٹ کے تحت تفصیلی معلومات، اختیارات اور ذمہ داریوں کا بھی تعین کیا جاچکا ہے جبکہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں حکام کے دائرہ اختیار اور ان کی تقرری کا بھی تعین کیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شکایات درج کرنے اور ان پر کارروائی کا آغاز کرنے والا ایک 18 گریڈ کا افسر ہوگا، اس کی منظوری کرنے والا گریڈ 20 کا افسر ہوگا جو بے نامی زون کے مالیاتی اور انتظامی امور کا سربراہ بھی ہوگا۔
اس کے علاوہ گریڈ 21 یا 22 کے افسر کے پاس افسران کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنسز پر فیصلہ سازی کا اختیار ہوگا۔
ایف بی آر کے مطابق انسداد بے نامی قانون کے موثر انداز میں نفاذ اور اس میں حکام کی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے ڈی جی- اے بی آئی کے دفتر کیا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
ڈی جی – اے بی آئی انسداد بے نامی زون کی مدد کرے گا جبکہ وہ زون اور ایف بی آر کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

اسلام آباد: چیرمین سینٹ کی جانب سے جلد ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بطور سینٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے