تمام سینٹرز ہوشیار اور صاحب دماغ ہیں اور وہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے

تمام سینٹرز ہوشیار اور صاحب دماغ ہیں اور وہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے

سکھر: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ہے، تمام سینٹرز ہوشیار اور صاحب دماغ ہیں اور وہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے

 

سینیٹ میں جو جیتے یا ہارے مگر اس سے جمہوریت کمزور ہوگی، دنیا بھر میں کہیں چیئرمین سینیٹ کا یوں فٹبال نہیں بنایا جاتا جس طرح پاکستان میں بنایا جاتا ہے، سیاسی پارٹیاں اور پاکستان امتحان سے گزر رہا ہے۔
اگر اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ وہ معاشی عدم استحکام لاکر اپنے مقاصد حاصل کر لے گی تو یہ اس کی بھول ہے، میں دیوار کے پیچھے کے حالات دیکھ رہا ہوں اور یہ حالات قوم کو نہیں بتا سکتا، یہ لوگ ہاتھ لگا لگا کر روئیں گے کیونکہ اس ملک نے رہنا ہے اور آگے جانا ہے، شیخ رشید رہے یا نہ رہے یہ ملک ترقی کرے گا۔
عمران خان اس سلسلے میں پوری کوشش کر رہے ہیں، وہ اپنے 5 سال کی مدت پوری کریں گے، ان کے خلاف سارے اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں کہ ان سب کی چوری پکڑی گئی ہے، ان کے ساتھ کوئی بھی ایسا نہیں ہے جس کا جمہوری و سیاسی ریکارڈ پاک اور صاف ہو، ان سب کے ہاتھ گدلے ہیں اور گند میں بھرے ہوئے ہیں اور یہ گند میں بھرے ہاتھ قوم کے چہرے پر ملنے جارہے ہیں، ان سارے حالات کا نقصان عام آدمی کو ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلیے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں

کراچی: سید ناصر شاہ نے وفاقی وزراشبلی فراز اور فخر امام کی پریس کانفرنس پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے