متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کی ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو

وزیراعظم نے رمضان میں 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے پر حمایت کرنے پر یو اے ای کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قریبی تعاون اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان یو اے ای کے ساتھ مستحکم تعلقات کواہمیت دیتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
پاکستانی وزیراعظم سے باہمی تعاون کے فروغ، خطے اور بین الاقوامی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسلام آباد: جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے