میری ایران کے علاوہ کہیں کوئی جائیداد نہیں ہے

واشنگٹن: امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کے امریکا میں اثاثے بھی منجمد کردیے جبکہ ردعمل میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کی امریکا میں کوئی جائیداد نہیں ہے

ردعمل کے طور پر ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ مجھ پر اور اہلخانہ پر پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، میری ایران کے علاوہ کہیں کوئی جائیداد نہیں ہے۔
انہون نے ٹویٹ کیا کہ مجھے ’ہدف‘ بنانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں ایران کا اہم ترجمان ہوں۔ کیا سچ اتنا تکلیف دہ ہوتا ہے؟ ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی پابندیوں پر جوابی ٹوئٹ کیا۔
پابندیوں کا مجھ پر یا میری فیملی پر کوئی اثر نہیں ہوگا، میری ایران کے علاوہ نہ کہیں دلچسپی ہے اور نہ جائیداد ہے۔
جواد ظریف نے تنزیہ انداز میں کہا کہ ’مجھے امریکی ایجنڈے کے لیے اتنا بڑا خطرہ سمجھنے کا شکریہ’

یہ بھی پڑھیں

چینی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کو قتل کرنے والے شہری کو سزائے موت سنادی

چینی عدالت نے پاکستانی طالبعلم کو قتل کرنے والے شہری کو سزائے موت سنادی

بیجنگ: عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کہ کونگ کو ایک بالغ شخص ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے