پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے بڑھادیے گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے 15پیسے اضافے کے بعد 117روپے 83پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے اضافہ کردیا گیا اور نئی قیمت 132روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل 8روپے 90پیسے مہنگا کردیا گیا اور نئی قیمت 90 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی، اسی طرح مٹی کا تیل بھی 5روپے 38پیسے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 103 روپے 84 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔
30 جولائی کو اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔
اوگرا کی جانب سے مذکورہ سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد

اسلام آباد: چیرمین سینٹ کی جانب سے جلد ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بطور سینٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے