میں خوبصورتی کو اضافی خوبی سمجھتی ہوں

لاہور: آج کے دور میں لوگوں نے ایک چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہوتے ہیں

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میرے نزدک سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے جبکہ خوبصورتی اضافی خوبی ہے

اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں نے ایک چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہوتے ہیں اور ایسے میں چہرہ شناسی کوئی آسان کام نہیں

میں دل کی صاف ہو ں اور میرے نزدیک سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے اور میں خوبصورتی کو اضافی خوبی سمجھتی ہوں ۔

ریشم نے کہا کہ میرا شمار ان خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے جنہوںنے اپنے کیرئیر میں بہت جلد نام اور مقام پیدا کیا ۔میں اب تک کئے گئے اپنے کام سے مطمئن ہوں ، آئندہ بھی بھرپور محنت جاری رکھوں گی اور میری کوشش ہے کہ مجھے جو مقام ملا ہے اسے اپنا کام کی بدولت بر قرار رکھوں ۔

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے