حکومت کا عیدالضحیٰ پر چار چھٹیاں دینے کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد:حکومت نے عیدالضحیٰ  پر ملک بھر میں سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

وفاقی حکومت نے عیدالضحیٰ کے موقع پر 4 تعطیلات دینے کا اعلان کردیا۔ جس کے مطابق چھٹیاں 12 سے 15 اگست تک ہوں گی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پیر 12 اگست سے 15 اگست جمعرات تک تمام سرکاری و نجی کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی دفاتر 16 اگست بروز جمعہ سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

محکمہ موسمیات کراچی نے کی جانب سے پیش گوئی سامنے آچکی ہے کہ  2 اگست کو ذوالحج 1440 ہجری کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں

ترجمان کے مطابق جمعے کو بعد نماز مغرب ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ اور غروب آفتاب کے بعد اس کی رویت 53 منٹ تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کااجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے