دنیا بھر کے نامور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی ٹویٹر فالورز کی تعداد

اسلام آباد: پاکستانی وزیراعظم دنیا کے آٹھویں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے لیڈر بن گئے

وزیراعظم پاکستان کے فالورز کی تعداد گزشتہ برس 82 لاکھ تھی جو اب ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔

دنیا بھر کے نامور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی ٹویٹر فالورز کی تعداد سامنے آگئی جس کے مطابق نامور شخصیات اکاؤنٹس پر صارفین کی تعداد لاکھوں سے بھی بڑھ گئی۔

امریکی صدر ٹرمپ کے فالورز کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔

بھارتی وزیر اعظم دوسرے نمبر پر اُن کے صارفین کی تعداد 4کروڑ 89 لاکھ تک پہنچ گئی۔

ترک صدر رجب طیب اردگان کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ چالیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سوشما سوراج کے فالورز کی تعداد 1 کروڑ اکتیس لاکھ۔

مسیح برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے فالورز کی تعداد گزشتہ برس 1 کروڑ 77 لاکھ تھی البتہ اب اُن کو فالو کرنے والوں کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے فالورز کی تعداد گزشتہ برس 82 لاکھ تھی جو اب ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔  عمران خان پاکستان کے پہلے جبکہ دنیا کے 8 ویں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

عمران خان کا دعوی تھا کہ اسٹیل ملز کو وہ چلا کر دکھائیں گے

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے