گرین شرٹس کا 2023 تک کا شیڈول

 پاکستانی ٹیم کوے اگلے 4 سال میں خود کو مضبوط اور بہترین ثابت کرنا بڑا چیلنج ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا 2023 کے ورلڈ کپ تک کے شیڈول کی تفصیلات

اکتوبر 2019 میں قومی ٹیم 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے سری لنکا جائے گی۔

نومبر: آسٹریلیا کے ساتھ اوے سیریز، جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ ہونگے۔
دسمبر: سری لنکا کے ساتھ ہوم سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

2020جنوری۔ فروری: بنگلہ دیش کے ساتھ ہوم سیریز، 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
جولائی: نیدرلینڈ کے ساتھ 3 ون ڈے میچ ہوں گے۔
جولائی۔ اگست: انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 3 ٹیسٹ میچ ہوں گے۔
اگست: آئرلینڈ کے ساتھ سیریز ہوگی جس میں 2 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
اگست۔ ستمبر: انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
ستمبر: پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔
اکتوبر: جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
اکتوبر۔ نومبر: آئی سی سی کا 2020 کا ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں منعقد ہوگا۔
نومربر۔ دسمبر: زمبابوے کے ساتھ ہوم سیریز جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
دسمبر 2020۔جنوری 2021: نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز ہوگی جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

2021جنوری۔ فروری: جنوبی افریقہ میں ہوم سیریز ہوگی جس میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
اپریل: زمبابوے کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
جون: انگلینڈ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوگا۔
جولائی: انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
جولائی۔ اگست: ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
ستمبر: افغانستان کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔
اکتوبر: نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوم سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
اکتوبر۔ نومبر: آئی سی سی کی ورلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ برائے 2021  بھارت میں منعقد ہوگی۔
نومبر۔ دسمبر: بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
دسمبر: ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔

2022فروری۔ مارچ: آسٹریلیا کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔
جولائی۔ اگست: سری لنکا کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔
ستمبر میں ایشیا کپ منعقد ہوگا۔
اکتوبر: انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے۔
اکتوبر۔ نومبر: نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔
دسمبر: انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں 3 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے

فروری۔ مارچ: 2023 کا آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں منعقد کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سالانہ بنیاد پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے