اچھا اسکرپٹ ملا تو ضرور فلموں میں کام کروں گی

کراچی: اداکارہ صبور علی نے فلموں میں کام کرنے پر شرط عائد کردی۔

معروف پاکستانی ڈرامہ اداکارہ صبور علی نےکہا ہے کہ اگر اچھا اسکرپٹ ملا تو ضرور فلموں میں کام کروں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ سلور اسکرین نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے لیکن بڑی اسکرین پر کام کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے، مستقبل میں اگر مجھے اچھا اسکرپٹ ملا تو میں ضرور فلموں میں کام کروں گی۔

میرا اداکارہ بننا محض ایک اتفاق تھا جو میرے لیے بہترین ثابت ہوا، صبور نے کہا کہ میں ایرو ناٹیکل انجینئر بننا چاہتی تھی لیکن میرا اداکارہ بننا محض ایک اتفاق تھا کیوں کہ میں بہت شرمیلی تھی لیکن شروع سے ہی گلوکاری اور اداکاری کرنے کی شوقین تھی، میرے ساتھ ہونے والا اتفاق میرے لیے بہترین ثابت ہوا اور اب میں اس شعبے میں ڈھل چکی ہوں اور اس سے محبت کرتی ہوں

یہ بھی پڑھیں

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

امریکا: بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسل پکچرز نے میڈونا کی زندگی پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے