ملک میں محض 26 ہزار 512 صنعتی صارفین نے ایس ٹی آر این حاصل کیا ہوا ہے

اسلام آباد: ایف بی آر پہلے ہی صنعتی اور کمرشل صارفین کو ٹیکس قوانین کے تحت جرمانوں اور دیگر کارروائیوں سے بچنے کے لیے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کرچکا ہے

دوسری ٹیکس بیس بڑھانے سے سلسلے میں ایف بی آر وزارت توانائی کو ایسے صارفین کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست کرچکی ہے جن کا اب تک ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں اندراج نہیں۔
جس کے جواب میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے جون تک انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں اندراج نہ رکھنے والے صارفین کی ایک فہرست تیار کی ہے جو ایف بی آر کو فراہم بھی کی جاچکی ہے۔
اس فہرست میں کراچی الیکٹرک کے صارفین کی معلومات شامل نہیں ہیں۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 2 لاکھ 67 ہزار 426 غیر رجسٹرڈ صنعتی صارفین ہیں جو نہ تو ٹیکس رول میں موجود ہیں نہ ہی انہوں نے نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) حاصل کیا اور نہ ہی سلیز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (ایس ٹی آر این)۔
اس وقت ملک میں محض 26 ہزار 512 صنعتی صارفین نے ایس ٹی آر این حاصل کیا ہوا ہے جبکہ انکم ٹیکس میں صنعتوں کا اندراج انتہائی حوصلہ شکن ہے اور صرف 25 ہزار 871 صنعتی صارفین نے این ٹی این حاصل کیا ہے۔
ملک میں کمرشل سطح پر توانائی حاصل کرنے والے 25 لاکھ 20 ہزار صارفین غیر رجسٹرڈ ہیں اس کا مطلب وہ صارفین کو کمرشل مقاصد کے لیے بجلی حاصل کررہے ہیں۔
سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 14 کے تحت پاکستان میں قابلِ ٹیکس فراہمی سے منسلک ہر شخص رجسٹرڈ ہونے اور ایس ٹی آر این حاصل کرنے کا مجاز ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی کمرشل صارفین کے محض 1.45 فیصد یعنی 36 ہزار 732 صارفین نے اب تک ایس ٹی آر این حاصل کیا ہے۔
اس ضمن میں عہدیدار نے بتایا کہ ’ہم چھوٹے کاروباروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے 2 نئی اسکیمز متعارف کروارہے ہیں جس کے لیے ایک سو دو روز میں فکسڈ ٹیکس کا اعلان کیا جائیگا‘۔

یہ بھی پڑھیں

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسلام آباد: جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے