ایم نائن موٹر وے پر پانی آنے سے حیدرآباد سے کراچی کی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی

ایم نائن موٹر وے پر پانی آنے سے حیدرآباد سے کراچی کی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی

کراچی:  شہر قائد میں بارش کے بعد اب سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ،کراچی میں سیلابی ریلہ ایم نائن موٹر وے پر آگیا، ناردرن بائی پاس سے داخل ہونے والے سیلاب نے موٹروے کو دریا بنا دیا

کراچی میں بارش سے سنگین صورتحال سپرہائی وے ایم نائن سیلابی ریلوں کی زدمیں پانی کا تیز ریلہ ناردرن بائی پاس کی طرف سے ہائی وے کی حدود میں داخل ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے کراچی سے حیدرآباد جانےوالے ٹریک کو دریا میں تبدیل کردیا۔
دومیٹر ٹریک پرسیلاب کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ موٹروے پولیس رینجرز اور فوجی جوانوں نے موقع پر پہنچ کر شہریوں کو مدد فراہم کی۔ سیلابی ریلوں نے حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریک کو بھی ٹریفک متاثر کیے رکھا۔
سیلابی ریلے موٹروے سے مضافاتی علاقوں میں داخل ہوا، جس کے باعث تیسرٹاؤن، شہبازگوٹھ، محمد خان گوٹھ سمیت کئی علاقے زیرآب آگئے، موٹروے پولیس نے موٹروے ایم نائن پر سفر کرنے والے مسافروں کو احیتاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے:ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی: طیارہ حادثہ ،35لاشیں قابل شناخت اور30 ناقابل شناخت ہیں 94 لاشیں مکمل 3 باقیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے