اسحٰق ڈار کے منجد بینک اکاؤنٹ سے 50 کروڑ روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع

اسحٰق ڈار کے منجد بینک اکاؤنٹ سے 50 کروڑ روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع

لاہور: مذکورہ رقم اسحٰق ڈار کے مخلتف اکاؤنٹس سے برآمد کی گئی تھی جنہیں منگل کے روز قومی خزانے میں جمع کروادیا گیا

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے سابق وزیر خزانہ کے منی لانڈرنگ کے حوالے سے باوثوق شواہد موصول ہوچکے ہیں چنانچہ نیب نے اس کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
چونکہ وہ کرپشن ریفرنس میں مفرور ہیں لہٰذا اسحٰق ڈار کے تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں بشمول لاہور کی الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی میں 3 پلاٹس، اسلام آباد میں 6 ایکڑ زمین، پارلیمنٹیرین انکلیو میں 2 کنال کا پلاٹ، سینیٹ کووآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا ایک پلاٹ، اسلام آباد میں ایک 2 کنال اور 9 مرلہ کے پلاٹ اور 6 گاڑیوں کو نیب کے درخواست ہر منسلک کردیا گیا تھا۔
اسحٰق ڈار کو 2017 میں احتساب عدالت نے اس وقت مفرور قرار دے دیا تھا جب وہ علاج معالجے کے سلسلے میں لندن میں ہونے کے باعث سماعت میں پیش نہیں ہوسکے تھے اور اس وقت سے اب تک وہیں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ درج

لاہور : اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کو تشدد کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے