دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ: صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران دہشت گرد عناصر اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جام کمال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے قومی عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا

 

امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گاوزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کی جانب سے دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو شہر میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنانے اور محکمہ صحت کو اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے معروف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا

مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے معروف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا

کوئٹہ: ڈائریکٹرآپریشنز ندا کاظمی نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے قیام اور کاروائیوں کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے