کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے قریب دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق

کوئٹہ: زخمیوں میں ایڈیشنل ایس ایچ او بھی شامل ہیں جنھیں ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں 2 پولیس اہل کار بھی شامل ہیں

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ سیکورٹی اہل کاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، آس پاس کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کر کے اسے پولیس موبائل کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی عبد الرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جلد پیش رفت ہوگی، دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شفاعت علی شدید زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے معروف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا

مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے معروف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا

کوئٹہ: ڈائریکٹرآپریشنز ندا کاظمی نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے قیام اور کاروائیوں کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے