مصطفیٰ کمال کو نیب کا قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

کراچی : نیب نے مصطفیٰ کمال کی گفتگو کو بے ہودہ اور غلیظ قرار دیتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجنےکافیصلہ کیا ہے ۔

قومی احتساب بیورو نے چیئرمین پی ایس پی کوقانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے نیب افسران کیخلاف نازیباگفتگوکی۔

نوٹس میں کہا جائےگا مصطفیٰ کمال اپنے الفاظ پر معافی مانگیں، اگر مصطفیٰ کمال نےاپنےالفاظ پرمعافی نہ مانگی تو عدالت سے رجوع کیا جائےگا۔

نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب قومی ادارہ ہےاوربدعنوانی کےخاتمےکیلئےاقدامات کررہاہے، مصطفیٰ کمال کی نازیباگفتگونیب کی ساکھ مجروح کرنےکی مذموم کوشش ہے۔

قومی احتساب بیورو نے کہا مصطفیٰ کمال نیب پرتنقید کےبجائےاپنی توانائی مقدمےمیں دفاع پرخرچ کریں۔

احتساب عدالت میں مصطفیٰ کمال کے خلاف سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سےمتعلق کیس زیر سماعت ہیں جبکہ انھوں نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے۔ پیشی پر مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ریفرنس کےعنوان پر مجھےغیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں شامل کیا گیا ، کیس میں کہیں غیر  قانونی الاٹمنٹ کا ذکر نہیں، وعنوان مجھ سےمنسوب کیا گیا اسے ہٹایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اب لڑوں گا،جوبھی عدالت مجھےبلائےگی میں جاؤں گا، نیب میرے سامنے کھڑاہو اور بتائے کہ مجھ پر کیا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ حادثہ ، لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے:ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی: طیارہ حادثہ ،35لاشیں قابل شناخت اور30 ناقابل شناخت ہیں 94 لاشیں مکمل 3 باقیات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے