جعلی اکاؤنٹس کیس میں 2.12 ارب کی وصولی

راولپنڈی : نیب ابھی تک جعلی اکاونٹس کیسیز میں 25ملزمان کو گرفتار کرکے ایک ماہ میں تقریباً3 ارب کی وصولی کرچکی ہے۔

نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 2.12 ارب کی وصولی کرلی ، وصولی نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن فنڈز میں خوردربرد کیس میں کی گئی۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان آصف محمود اور عارف علی نے سندھ حکومت کے افسران سے ملکر بڈنگ کے زریعے کرپشن کی اور نیب افسران یونس خان اور حماد کمال نے ملزمان سے تفتیش کی۔

ملزمان نے بار گین کی درخواست دی تھی ، جسے چیئرمین نیب نےمنظورکرلی ہے ،پلی بار گین کی حتمی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی ابھی تک جعلی اکاونٹس کیسیز مین 25ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے اور ایک ماہ میں تقریباً3 ارب کی وصولی کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت کا دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ

اسلام آباد: ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ اگر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے