بھارت میں ریلوے ٹریک سے ملنے والی آرمی افسر کی لاش معمہ بن گئی

نئی دہلی: دہلی کے ریلوے ٹریک سے گزشتہ صبح ایک لاش ملی جس کی شناخت کیپٹن دیواکر پوری کے نام سے ہوئی ہے ، تا حال موت کا سبب سامنے نہیں آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افسر بھارتی آرمی کے میڈیکل کور کا ملازم تھا اور دہلی کا رہنے والا تھا۔ اس کی لاش ریلوے ٹریک پر گزشتہ روز صبح 11 بج کر 20 منٹ پر ملی ، اس سے کچھ دیر قبل ہی شتابادی نامی ٹرین وہاں سے گزری تھی۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ کیپٹن پوری کی پوسٹنگ بھارتی مقبوضہ جموں اور کشمیر کے علاتے پلواما میں کردی گئی تھی جس کے سبب وہ خوش نہیں تھا اور وہاں نہیں جانا چاہتا تھا

پولیس کو اپنی ابتدائی تفتیش سے یہ خودکشی کا کیس لگ رہا ہے تاہم معاملے کے دیگر پہلو بھی مدنظر رکھے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے