لوگوں کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا

بولی وڈ: ملائیکا اروڑا کی ارباز سے طلاق کے بعد سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہتا ہے۔

ملائیکا اروڑا کا کہنا ہے انہیں لوگوں کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور ان کا ماننا ہے کہ محبت میں سب کو دوسرا موقع ضرور ملنا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘محبت میں دوسرا موقع ہر کسی کا حق ہے اور لوگوں کو کھلے ذہن سے اسے قبول کرنا چاہیے۔

45 سالہ ملائیکا کا 34 سالہ ارجن کپور سے تعلق کو خفیہ رکھنے پر کہنا تھا کہ ‘ایسے تعلق کو ہمیشہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لوگوں کو اب ہر بات کو سمجھنا چاہیے، ہمارے ملک میں ایسے رشتوں کو نہ جانے کیوں غلط سمجھا جاتا ہے، سب کو اپنی سوچ وسیع رکھنی چاہیے

ملائیکا نے  بتایا کہ انہیں خود سے چھوٹے اداکار سے تعلق رکھنے پر ہونے والی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

جبکہ اپنے اسٹائل پر کی جانے والی باتوں کو بھی وہ نظر انداز کردیتی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی مختصر فلم ریلیز

کراچی : طیارہ حادثے کا شکار ماڈل زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے