لاہور: پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل چارسوبیسی نظرآئی ، شہبازشریف نےکہاڈیلی میل پرکیس کروں گا، شہبازشریف نے صرف ڈیلی میل کو شکایت کی
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا شہزاد اکبر نے بھی کہا لندن کی عدالت میں کیس کریں، وہاں جانے کی ا ن کی جرات اورہمت نہیں ہوئی ، لوگوں کو دکھانے کیلئے ایک میل کردی۔
فضل الرحمان اصول کی نظام پروصول کی سیاست کرتے ہیں،وہ آج کل نوازشریف کاپیغام زرداری کوپہنچاتےہیں، آج کل بے روزگار ہیں، بے روزگاری کا دکھ ان سے برداشت نہیں ہورہا۔
بارہ تیرہ سال کے بچوں کوسڑکوں پر سیاست کے بھینٹ چڑھا رہے ہیں، پہلے آپ سرکاری خرچوں پر 40لاکھ کی لسی پیتے تھے، 22 کروڑ کے عوام کی مینڈیٹ کو چیلنج نہیں کرسکتے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا سعودی عرب،ترکی ،یواےای سمیت ہر ملک پاکستان کے ساتھ ہے، یہ سب وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کی وجہ سے ہوا۔