عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: عرفان صدیقی کی گرفتاری کا معاملے پر وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی

وزیر داخلہ نے عرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملے پر حکومتی موقف سے آگاہ کیا جب کہ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی جانب سے واقعے کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آئی جی اسلام آباد اور وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عرفان صدیقی نظام کے ان نقائص کا شکار ہوئے جن کی درستگی کیلئے عمران خان پرعزم ہیں، وزیراعظم نے عرفان صدیقی کے معاملے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا نوٹس لیا۔

یہ بھی پڑھیں

31 مئی کو لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے