کراچی ضرورت کے مطابق پانی سے محروم ہے

کراچی ضرورت کے مطابق پانی سے محروم ہے

کراچی: تقسیم آب کے ابترنظام کے باعث کراچی ضرورت کے مطابق پانی سے محروم ہے، ضرورت918ایم جی ڈی ہے جبکہ سپلائی صرف406ایم جی ڈی ہے

سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی غفلت کے باعث فراہمی آب کا نظام13سال سے اپ گریڈ کیا گیا اورنہ ہی اضافی پانی کی کوئی اسکیم مکمل کی جاسکی، ایم ڈی واٹر بورڈ کاکہناہے کہ شارٹ فال512ایم جی ڈی ہے۔
شہری گذشتہ کئی سال سے اپنے جائز منظور کردہ پانی کے شیئر سے محروم ہیں اور ایک عشرے سے پانی کے بدترین بحران کا شکار ہیں۔ دریائے سندھ اور حب ڈیم سے کراچی کو مجموعی طور پر 750ملین گیلن پانی یومیہ فراہم ہونا چاہیے تاہم واٹر بورڈ کے نہری نظام میں گنجائش نہ ہونے، دھابے جی پمپمنگ اسٹیشن کے پمپس میں استعداد کی کمی کی وجہ سے کراچی کے پمپ ہاؤسز تک صرف580ایم جی ڈی (million galon per day)پانی پہنچتا ہے۔ واٹر ڈسٹری بیوشن سسٹم میں30فیصد پانی کے زیاںکی وجہ سے 174ایم جی ڈی پانی کراچی کو نہیں مل پاتا جس کے سبب صرف406 ایم جی ڈی واٹر بورڈکے سسٹم میں باقی رہ جاتا ہے۔
سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی غفلت کی وجہ سے فراہمی آب کا نظام 13سال سے اپ گریڈ کیا گیا اورنہ ہی اضافی پانی کی کوئی اسکیم مکمل کی جاسکی ہے۔ واٹر بورڈ انتظامیہ اپنے کمزور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے ذریعے2کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں پانی کی یہ معمولی مقدار گھریلو، کمرشل و انڈسٹریل صارفین میں تقسیم کرتی ہے جس کی اگرچہ کوئی جامع و مستند رپورٹ نہیں بنائی گئی ہے
رہائشی و کمرشل علاقے جہاں بغیر میٹر پانی کی فراہمی کی جاتی ہے وہاں پانی کی مقدار معلوم کرنے کے لیے پائپ کے سائز، پانی کی رفتار اور ٹائمنگ کا فارمولا استعمال کیا جاتا ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت واٹر بورڈ کے پائپ لائن سسٹم سے کراچی کے صنعتی و کمرشل کنزیومرز کو 32.5ایم جی ڈی اور کراچی کے شہریوں کو355.5ایم جی ڈی پانی فراہم ہورہا ہے۔
وزیر بلدیات سعید غنی فراہمی آب کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں بالخصوص ان کی ہدایت پر کینجھر جھیل سے ملنے والے پانی کی مقدار کو بڑھانے کے لیے سائفن ون سے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن تک13کلومیٹرٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کے لیے پی سی ون بنایا جارہا ہے جسے30جولائی تک سندھ حکومت کو بھجوادیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا

کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے