مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں کورٹ سے شریک ہوں گے

مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں کورٹ سے شریک ہوں گے

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے عدالت سے کہا کہ عید کے بعد ہی کیس کی سماعت رکھ لیں جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ عید کے بعد نہیں رکھ سکتے، زیادہ سے زیادہ ریمانڈ 15 دن کا ہو سکتاہے

احتساب عدالت میں میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں جس میں وکیل آصف زرداری لطیف کھوسہ نے دلائل دیے جب کہ نیب کی جانب سے سابق صدر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کی درخواست کی گئی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور بہن فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی، عدالت نے سابق صدر کو 8 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن پر باتیں کرنے والےعبدالحفیظ شیخ کو پکڑیں، وہ جو باہر جاکر کہتا ہے کروڑوں کھاگئے، وہ حفیظ شیخ پکڑ کر جیل میں ڈالے، پتہ چل جائے گا کہ کدھر ہیں ہزاروں اور کروڑوں۔
آپ مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت کریں گے، آصف زرداری نے کہا کہ ملین مارچ میں ہم کورٹ سے شریک ہوں گے، فکرنہ کرو

یہ بھی پڑھیں

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ترنول میں چورنگی نمبر 26 پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

اسلام آباد: جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محسن ظفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے