بریگزٹ کے بارے میں میکرون اور جانسن کے درمیان تبادلہ خیال

بریگزٹ کے بارے میں میکرون اور جانسن کے درمیان تبادلہ خیال

فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کی مقررہ مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

یورو نیوز کے مطابق فرانس کے ایوان صدر نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ فریقین کے درمیان ٹیلیفون پر یہ گفتگو جمعرات کے روز ہوئی۔

بریگزٹ کے بارے میں فرانس کے صدرامانوئل میکرون، بورس جانسن سے ملاقات بھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

میکرون حکومت کے وزیر مملکت املی ڈو مونش لن نے بھی تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بورس جانسن اگر اپنے فیصلے میں سنجیدہ ہیں تو انھیں اس پر یورپی یونین کو یقین بھی دلانا ہو گا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی پہلی تقریر میں اعلان کیا ہے کہ انھوں نے جو مہلت مقرر کی ہے اس کے اندر ہی برطانیہ، یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لے گا خواہ کوئی سمجھوتہ طے پائے یا بغیر سمجھوتے کے ہی یہ قدم اٹھانا پڑے۔

ایوانکا ٹرمپ کی پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش

یہ بھی پڑھیں

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی

واشنگٹن: ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے